سابق کپتان مصباح الحق نے بچوں کیلئے اسپتال بنانے کا اعلان کر دیا

08:49 PM, 6 Sep, 2018

لاہور:  پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے بچوں کیلئے ہسپتال بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ مصباح الحق نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں عارضہ قلب میں مبتلا بچوں کیلئے ہسپتال بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہر سال 50 ہزار بچے پیدائشی طور پر دل کی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسپتال کی لانچنگ تقریب 14 ستمبر کو لاہور میں ہوگی۔سابق کپتان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما یاسمین راشد کو لانچنگ تقریب میں شرکت کی بھی دعوت دی۔
 

مزیدخبریں