چینی وزیر خارجہ کا تین روزہ دورہ پاکستان کل سے شروع

چینی وزیر خارجہ کا تین روزہ دورہ پاکستان کل سے شروع
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

بیجنگ : چینی وزیر خا رجہ وا نگ ای جمعہ کو تین رو زہ اہم دورہ پر اسلام آ با د پہنچیں گے،  چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہواچھن اینگ نے جمعرات کو معمول کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر وانگ ای وفد کے ہمراہ 3روزہ دورہ پر جمعہ کو اسلام آباد پہنچیں گے، چینی وزیر خا رجہ وانگ ای اپنے پا کستا نی ہم منصب شا ہ محمود قر یشی سمیت اہم حکو متی شخصیات اور عہد یدا رو ں سے ملا قا تیں کر یں گے.


دونوں ہم منصب باہمی دلچسپی کے امور،سی پیک ، علاقائی و بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بتایا کہ پا کستان کی حکومت تشکیل پا نے کے بعد کسی بھی سینئر چینی عہد یدار کا یہ پہلا دورہ ہے، چین اپنے سدا بہار دوست پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے، جس سے دونوں اطراف مشترکہ طور پر مستفید ہوں اور باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جایا جا سکے، دونوں ممالک اچھے ہمسائیہ دوست اور برادر ملک ہیں،چین اور پاکستان نے ہمیشہ سے باہمی تعلقات کو مستحکم طریقے سے فروغ دیاہے.

دونوں اطراف کی جانب سے ہمیشہ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو یقینی بنایا گیا ہے تا کہ عملی طور پر باہمی تعلقات کو فروغ دیا جا سکے، خصوصی طور پر چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) سے مفید نتائج حاصل کئے جارہے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حال ہی میں کامیابی کے ساتھ انتخابات منعقد ہوئے جس کے بعد نئی حکومت تشکیل پائی ہے، چینی صدر شی جن پنگ اور چینی وزیراعظم لی کھ چیانگ کی جانب سے نئے منتخب ہونے والے پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور صدر ڈاکٹر عارف علوی کو مبارکباد بھی دی گئی ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ دورے کے اختتام پر مشتر کہ پر یس بر یفنگ بھی دیں گے۔