مانچسٹر ٹیسٹ دوسرا روز،آسٹریلیا نے 497 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا

مانچسٹر ٹیسٹ دوسرا روز،آسٹریلیا نے 497 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا
کیپشن: image by Cricinfo

مانچسٹر:آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز 497 رنز 8 کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کر دی ، سمتھ نے شاندار ڈبل سنچری سکور کی۔

تفصیلات کے مطابق ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے میزبان ٹیم کے کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 497 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کر دی ، ڈیرن سمتھ نے 319 گیندوں پر شاندار 211 رنز کی اننگز کھیلی۔

ایم لبوس نے 128 گیندوں پر 67 سکور کیے جس میں 10 چوکے شامل تھے ، اوپننگ بلے باز ہیرس نے 24 گیندوں پر 13 سکور کیے جس میں ایک چوکا شامل تھا۔

ہیڈ نے 22 گیندوں پر 19 سکور کیے ، ویڈ نے 45 گیندوں پر 16 رنز بنائے ، پائینے نے 127 گیندوں پر 58 سکور کیے ، کمنز نے 4 ، سٹارک نے 54 اور لیون نے 26 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

فاسٹ بائولر سٹیورٹ براڈ نے 25 اوورز میں 97 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، لیچ نے 83 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، اورٹن نے 28 اوورز میں 85 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسرے روز کھیل کے اختتام تک انگلینڈ نے 1 وکٹ پر 23 سکور کیے تھے ، اوپننگ بلے باز برنز نے 25 گیندوں پر 15 اور اوورٹن نے 12 گیندوں پر 3 سکور کیے۔