ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی
image by Facebook

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کر دی، چند مقامات پر ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز ہزارہ، مالاکنڈ، مردان، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم مالاکنڈ، گوجرانوالہ، میرپورخاص، حیدرآباد ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش سندھ: ڈپلو 45، مٹھی 18، اسلام کوٹ، کلوئی 06، چھاچھرو، نگرپارکر 02، پنجاب: ناروال 36، اسلام آباد (سیدپور، بوکرہ) 01، پٹن 30، دیر03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کل ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت میں بھکر، ڈی آئی خان، سکھر، تربت43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔