شاہد آفریدی کا شہید مریم مختار کے گھر دورہ

شاہد آفریدی کا شہید مریم مختار کے گھر دورہ
کیپشن: مریم مختار کی جرات اور بہادری کا سننا ایک بہترین تجربہ تھا، شاہد آفریدی۔۔۔۔۔۔فوٹو/ آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے یوم دفاع و شہداء کے موقع پر پاک فضائیہ کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختار کے گھر کا دورہ کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’یوم دفاع تمام پاکستانیوں کے لئے ایک اہم دن ہے۔

شاہد آفریدی نےاپنی اہلیہ کے ہمراہ یوم دفاع کو پی اے ایف پائلٹ مریم مختار شہید کے گھر کا دورہ کیا۔

688d3d8356583c7d10230ef7a2baae87

مریم مختار کے لئے دعا کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مریم مختار کی جرات اور بہادری کا سننا ایک بہترین تجربہ تھا، مریم مختار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ انہوں نےاپنے ٹوئٹ کے آخر میں پاکستان زندہ آباد بھی لکھا۔

یاد رہے کہ مریم مختار 22 سالہ پاکستانی پائلٹ تھیں۔ 24 نومبر 2015ء کی صبح مریم اپنے انسٹرکٹر، ثاقب عباسی کے ساتھ معمول کی مشق پر روانہ ہوئیں۔ جب وہ ضلع گجرات کی فضاؤں میں پرواز کر رہے تھے تو اچانک انجن میں آگ لگ گئی اور وہ قلابازیاں کھاتا ہوا جا گرا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں یوم دفاع، یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جا رہا ہے جس کا مقصد وطن عزیز کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے ساتھ، ساتھ مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ پاکستانی عوام کی حمایت کا اعادہ کرنا ہے۔