وزیراعلیٰ سندھ کی شہید راشد منہاس کے گھر آمد

وزیراعلیٰ سندھ کی شہید راشد منہاس کے گھر آمد
image by facebook

 کراچی:یوم دفاع و شہدا پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے راشد منہاس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے گھر کا رخ کیا اور اہل خانہ سے ملاقات کی ۔


تفصیلات کے مطابق یوم دفاع وشہدا پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پاک فضائیہ کے فلائنگ افسر شہید راشد منہاس کے گھر پہنچے اور شہید راشد منہاس کے بھائی اور فیملی کیساتھ وقت گزارا۔

اس موقع پر مراد علی شاہ نے شہید راشد منہاس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے نوجوانی میں شہادت حاصل کی ، شہید راشد منہاس کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ، وزیراعلیٰ سندھ نے شہید فلائنگ آفیسر کی یادگار تصاویر دیکھیں۔

یاد رہے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ یوم دفاع و یوم شہدا 6 ستمبر کو گزشتہ سال کی طرح بھرپور طور پر منائیں گے ، ہر شہید کو یاد رکھا جائے اور ہر شہید کے گھر جائیں ، اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آئیں چلیں شہید کے گھر اور کشمیر بنے گا پاکستان کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا تھا۔

خیال رہے ملک بھر میں یوم دفاع یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جا رہا ہے جس کا مقصد وطن عزیز کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے ساتھ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ پاکستانی عوام کی حمایت کا اعادہ کرنا ہے۔