امریکا اور طالبان میں امن معاہدے پر افغان صدر مایوس، پیر کو ٹرمپ سے ملاقات کریںگے

 امریکا اور طالبان میں امن معاہدے پر افغان صدر مایوس، پیر کو ٹرمپ سے ملاقات کریںگے
کیپشن: Image Source: File Photo

کابل: امریکا اور طالبان میں امن معاہدے پر تحفظات دور نہ ہوسکے، افغان صدر اشرف غنی امن معاہدے سے مایوس، کل 13 رکنی وفد کے ہمراہ امریکا جائیں گے، پیر کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے افغان امن معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ اور فریقن رضا مند ہوئے تو دستخط کر دوں گا۔ دوسرے جانب نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد طالبان کے ساتھ ممکنہ معاہدے کیلئے پُرامید ہیں۔ 

انہوں نے کہا تھا کہ 135 دن کے اندر افغانستان سے 5 فوجی اڈوں سے امریکی فوج کو واپس بلایا جائے گا۔ امریکا افغانستان کے 28 ستمبر کو ہونے والے انتخابات سے قبل طالبان اور افغان حکومت کے درمیان باضابطہ مذاکرات پر زور دے رہا ہے۔