وزیراعظم , آرمی چیف کے ہمراہ ایل او سی پہنچ گئے

وزیراعظم , آرمی چیف کے ہمراہ ایل او سی پہنچ گئے
کیپشن: Image Source : File Photo

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آرمی چیف جنرل قمر جاوید کے ہمراہ ایل او سی پہنچ گئے۔ وزیراعظم اور آرمی چیف شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم اور آرمی چیف اگلے مورچوں پر تعینات فوجی جوانوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیر دفاع پرویز خٹک اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین فخر امام بھِی ان کے ہمراہ ہیں۔

واضح رہے کہ جی ایچ کیو میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب سے خطاب میں آرمی چیف نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کو کبھی تنہا اور حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گا، پاک فوج آخری گولی، آخری سپاہی، آخری سانس تک اپنا فرض نبھائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی عروج پر ہے، انسانی حقوق کی یہ خلاف ورزیاں عالمی تنظیموں کیلئے لمحہء فکریہ ہیں۔ پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، آخری گولی، آخری سپاہی، آخری سانس تک اپنا فرض نبھائیں گے۔ پاکستان کشمیریوں کو کبھی تنہا اور حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گا۔