صلاح الدین کی ہلاکت کے بعد آئی جی پنجاب نے بڑا اعلان کر دیا

صلاح الدین کی ہلاکت کے بعد آئی جی پنجاب نے بڑا اعلان کر دیا
Image Source : File Photo

لاہور :آئی جی پنجاب عارف نواز خان نے صلاح الدین کی ہلاکت کے بعد ایکشن لیتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا ،پولیس کی زیر حراست تشدد یا غیرقانونی حراست میں اگر کوئی ملزم ہلاک ہوا تو متعلقہ ایس پی ،سرکل افسر کے ساتھ ڈی پی او کیخلاف سخت کاروائی عمل میںلائی جائے گی ۔


تفصیلات کے مطابق صلاح الدین کی ہلاکت اور سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بننے کے بعد آئی جی پنجاب نے صوبے بھر کے پولیس افسران اور اہلکاران کے لئے ہدایات پر مبنی مراسلہ جاری کردیا ہے،جاری شدہ مراسلے میں آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے زیر حراست ملزمان کی ہلاکت پر اظہار برہمی کیاہے اور مستقبل کے لئے اس قسم کے واقعات کو ناقابل قبول بھی قرار دیاہے۔

انہوں نے انٹرنل اکاو¿نٹیبلیٹی برانچ کو زیر حراست ملزم کی ہلاکت کے واقعہ پر فوری کاروائی کیلئے اسٹینڈنگ ہدایات جاری کردی ہیں،آئی جی پنجاب نے زیر حراست ہلاکتوں کے واقعات پر زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت فوری ایکشن کی ہدایت کی ہے۔

کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان نے کہا کہ تمام فیلڈ افسران جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔