جلالپوربھٹیاں کےبریگیڈیئر ریٹائرڈ رب نواز نے 6ستمبر 1965 کی جنگ میں دشمن کو ناکوں چنے چبوائے

جلالپوربھٹیاں کےبریگیڈیئر ریٹائرڈ رب نواز نے 6ستمبر 1965 کی جنگ میں دشمن کو ناکوں چنے چبوائے

جلال پور بھٹیاں (محمد زاہد منیر نیو نیوز سے)جلال پور بھٹیاں    81سالہ ریٹائرڈ فوجی آفیسر آج بھی ملکی دفاع کی خاطر لڑنے کا جذبہ رکھتےہیں۔

پاک فوج کے بریگیڈیئر ریٹائرڈ رب نواز نے 6ستمبر 1965 کی جنگ میں دشمن کو ناکوں چنے چبوائے بریگیڈیئر رب نواز کی کمانڈ میں پاک فوج نے کشمیر کے مقام پر سینکڑوں انڈین فوجی جہنم واصل کئے اور متعدد انڈین فوجیوں کو قید کیا، انہیں ان کی جرت اور بہادری پر ستارہ جرت سے بھی نوازا گیا ۔


جلال پور بھٹیاں کے نواحی علاقے کوٹ نصرت کا رہائشی 81سالہ ریٹائرڈ فوجی آفیسر آج بھی ملک کی خاطر لڑنے کا جذبہ رکھتا ہے بریگیڈیئر رب نواز کی کمانڈ میں پاک فوج نے 6ستمبر 1965 کی جنگ میں کشمیر مہر کے مقام پر 135 انڈین فوجیوں کو جہنم واصل کیا ۔

اور متعدد انڈین فوجی قید کئے جبکہ انڈین آرمی کے سینکڑوں ہتھیار بھی قبضہ میں لے لئے غازی رب نواز 1965کی جنگ میں شدید زخمی ہو کر بھی ملک و قوم کی خاطر لڑتے رہے۔

بریگیڈیئر (ر) رب نواز کو ان کی پاک فوج میں خدمات،جرت اور بہادری پر انہیں ستارہ جرت سے بھی نوازا گیا بریگیڈیئر (ر) رب نواز کے 2 بیٹے اور پوتے پاک فوج میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔