ترکی کے یوٹیوبر نے خود کو قبر میں دفن کرلیا

ترکی کے یوٹیوبر نے خود کو قبر میں دفن کرلیا

انقرہ : یوٹیوبر نے اپنے ویئورز سے وعدہ پورا کرنے کے لئے خودکو قبر میں دفن کرلیا ،

اکثر خو د کو منفرد بنانے کے لئے کئی انوکھے کام کرتے ہیں چاہے اس کے لئے ان کو اپنی جان خطرے میں ہی کیوں نہ ڈالنی پڑے ایسا ہی کچھ ترکی کے رہائشی ایک یوٹیوبر نے کیا ۔

25 سالہ ترک باشندے نے خود کو تابوت میں بند کرکے قبر میں دفن کرلیا اور بعد میں یہ ویڈیو اپنے ہی مداحوں کے لئے اپ لوڈ کردی ۔ 

 ترکی کے رہائشی یو ٹیوبر نے خود کو تابوت میں بند کر لیا اور قبر میں کچھ گھنٹے گزارنے کے بعد وہ حیرت انگیز طور پر بحفاظت باہر آگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی میں محمد بہجیجک نامی نوجوان یوٹیوبر نے ساڑھے چار لاکھ سبسکرائبر ہونے کے بعد فالورز سے کیا گیا وعدہ خود کو قبر میں دفن کرکے پورا کردیا۔

 یوٹیوبر نے اپنے فالورز سے وعدہ کیا تھا کہ ساڑھے چار لاکھ سبسکرائبر ہونے پر وہ خود کو ایک تابوت میں بند کرکے کئی گھنٹے قبر میں گزاریں گے اور اس کی ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ بھی کریں گے۔

 اس مقصد کے لیے نوجوان یوٹیوبر اسٹار نے خصوصی تابوت بنوایا تھا جس کی تیاری میں 20 ہزار لیرا کا خرچہ آیا تھا۔ قبر میں 6 گھنٹے رہنے کے تجربے دوران کسی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم بھی موجود تھی۔

میڈیکل ٹیم کے پاس آکسیجن سیلنڈر، کیمرے، ریڈیو اور متعدد طبی آلات بھی رکھے تاکہ قبر میں موجودگی کے دوران یوٹیوبر کی صحت کی نگرانی کی جا سکے۔

نوجوان یوٹیوبر کو 6 گھنٹے بعد قبر سے نکالا گیا ان کی حالت بہتر تھی اور انہوں نے یہ ویڈیو اپنے مداحوں کے نام کردی۔