ایران کی ڈی پورٹ پالیسی ، 37 افراد اور 2 لاشیں پاکستان کے حوالے

ایران کی ڈی پورٹ پالیسی ، 37 افراد اور 2 لاشیں پاکستان کے حوالے

تفتان: ایران نے  137 پاکستانی اور دو لاشیں پاکستان کے حوالے کردیں۔

لیویز کے مطابق ایرانی حکام نے 137 پاکستانی تفتان بارڈر سے ڈی پورٹ کر دیئے، تمام افراد غیر قانونی طور پر ایران میں سفر کرنے کے دوران گرفتار ہوئے تھے۔

لیویز حکام نے بتایا کہ ایرانی حکام نے دو پاکستانی باشندوں کی لاشیں بھی تفتان لیویز کے حوالے کی ہیں، دونوں افراد کی موت گولی لگنے سے واقع ہوئی ہے، اور جاں  بحق ہونے والوں میں سے ایک کا تعلق دالبندین پدگ اوردوسرے کا  سوراب ضلع سے ہے۔