ڈی جی آئی ایس آئی کے دورہ کابل کے ایک روز بعد ہی ترجمان طالبان کی اہم پریس کانفرنس

Afghanistan,Kabul,US Forces,Afghan Peace Process,Zabiullah Mujhaid

کابل :ڈی جی آئی ایس آئی کے دورہ کابل کے ایک روز بعد ہی ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا  افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہو گی،جن معاملات پر پاکستان کو تحفظات ہیں  انہیں حل کریں گے۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان کے ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے تحفظات بجا ہیں ، پاکستان کے سکیورٹی سے وابستہ افراد کے خدشات ہیں کہ  افغانستان میں جیلوں سے بھاگے ہوئے قیدی پاکستان کیلئے خطرہ  بن سکتے ہیں،انہوں نے کہا طالبان کی نئی موجودہ اور نئی حکومت ایسے تمام اقدامات کو یقینی بنائے گا جن پر پاکستان کے تحفظات ہیں۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا پاکستان وفد کو تمام خدشات دور کرانے کی یقین دہانی کروائی ہے ،دوسری طرف پاکستان سے افغان بارڈر پر مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کی بھی اپیل کی ہے ،انہوں نے کہا  ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے پاکستان کی تشویش بجا ہے،جن معاملات پر پاکستان کو تحفظات ہیں  انہیں حل کریں گے۔