بھارتی اداکارہ سائرہ بانو ہسپتال سے گھر منتقل

بھارتی اداکارہ سائرہ بانو ہسپتال سے گھر منتقل

ممبئی : بھارت کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو کو طبیعت بہتر ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

سائرہ بانو کو سانس لینے میں مشکلات ہائی بلڈ پریشر اور ہائی شوگر کی شکایت پر 28 اگست کو ممبئی کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

ڈاکٹروں نے ان کے چیک اپ کے بعد کہا تھا کہ ان کی طبعیت خراب ہوئی تھی لیکن اب وہ بہتر ہیں مگر ان کو دل کے علاج کی مسلسل ضرورت ہے ۔ 

 دلیپ کمار کے قریبی دوست فیصل نے  بتایا تھا کہ دلیپ کمار کی موت کا گہرا اثر سائرہ بانو کی صحت پر ہوا ہے اور اپنے شوہر کے انتقال کے بعد وہ شدید ذہنی دباؤ میں ہیں۔

تاہم اب بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ طبیعت بہتر ہونے پر سائرہ بانو کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے اور وہ اپنے گھر منتقل ہو گئی ہیں۔