محمد عامر نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کر لیا

محمد عامر نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کر لیا
کیپشن: محمد عامر نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کر لیا
سورس: فائل فوٹو

لاہور: فاسٹ بالر محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمدعامر نے مصباح الحق اور وقار یونس کے جانے کے بعد اپنی ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

عامر نے یہ بیان بھی دیا تھا کہ اگر انتظامیہ تبدیل ہوئی تو وہ سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔ محمد عامر کا کہنا تھا سابق کرکٹرز 2010 کی غلطی کو جواز بنا پر مجھ پر تنقید کرتے تھے۔ مجھے مینٹل ٹارچر کیا جا رہا تھا۔ پی سی بی کی موجودہ مینجمنٹ کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیل سکتا اور موجود صورتحال میں ذہنی دباؤ برداشت نہیں کر سکتا۔

ریٹائرمنٹ کے فوری بعد عامر نے کہا تھا کہ عامر نے کہا میری لڑائی احسان مانی اور وسیم خان سے نہیں ہے۔ لوگوں کے دماغ میں ڈالا گیا میں پیسے کمانا چاہتا ہوں اور کچھ سابق کرکٹرز نے مجھے 2010 میں میچ فکسنگ کا طعنہ دیا۔

وقار یونس اور محمد عامر کے درمیان نوک جھوک بھی ہوتی رہی اور طنزیہ ٹویٹس کا تبادلہ بھی ہوتا رہا۔ وقار یونس نے کہا تھا کہ عامر ورک لوڈ ک ےباعث ٹیم سے باہر نہیں ہوئے وہ پرائیوٹ لیگ بھی تو کھیل رہے ہیں۔

جواب میں عامر نے کہا کہ وجہ سرکار وقار یونس صاحب ہی بتا سکتے ہیں، اللہ ایسی سوچ رکھنے والوں کو ہدایت دے۔

خیال رہے کہ آج ہی مصباح الحق اور وقاریونس نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیا ہے۔ ماضی میں محمدعامر کا الزام تھا کہ وہ موجودہ انتظامیہ کے ساتھ کام نہیں کر سکتے۔