سیر کیلئے یواے ای جانا چاہتے ہیں تو ایمریٹس پیلس ہوٹل ضرور دیکھیں

سیر کیلئے یواے ای جانا چاہتے ہیں تو ایمریٹس پیلس ہوٹل ضرور دیکھیں
سورس: فائل فوٹو

ابوظہبی : اگر آپ یواے ای سیر کے لیے جاتے ہیں اور آپ ایمریٹس پیلس ہوٹل نہیں جاتے آپ کی سیر ادھوری ہے۔ کیونکہ یواے ای کے خوبصورت مقامات اور عمارتوں کی سیر ایمریٹس پیلس ابوظہبی ہوٹل کے بغیر پھیکی ہے۔ 2005 میں تعمیر ہونے والا یہ ہوٹل اپنے عربی طرز تعمیر کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے۔ 

ایمریٹس پیلس ہوٹل کی مرکزی عمارت ایک کلومیٹر تک پھیلی ہوئی ہے اور اس میں باغات 100 ایکڑ پر مشتمل ہیں جبکہ ہوٹل سے 1.3 کلومیٹر نجی ساحل بھی منسلک ہے۔ 

ایمریٹس پیلس ہوٹل میں 302 کمرے اور 92 سوئٹس ہیں ۔ یہ ہوٹل غیر ملکی سربراہان مملکت اور مشہور شخصیات کی میزبانی کرنے کیلئے مشہور ہے۔

ہوٹل حکومت کی ملکیت ہے تاہم انتظامی امور نجی کمپنی مندرین اورینٹل ہوٹل گروپ کے پاس ہے جو 2020 میں کیمپنسکی ہوٹلز سے لی گئی تھی ۔

اس ہوٹل کو دیکھنے کے لیے سیاحوں کا تانتا بندھا رہتا ہے سیاحت کے لیے ہوٹل آنا بالکل مفت ہے ۔ہوٹل میں ایک مرکزی اور 110 چھوٹے گنبد ہیں۔ ہوٹل 3 ارب ڈالر کی لاگت سے تیار گیا ہے اور 2020 تک تعمیر کیے جانے والے مہنگے ترین ہوٹلوں میں سے ایک ہے۔ 

ایمریٹس پیلس ابوظہبی میں سیزن آفرز کے حساب سے اس ہوٹل میں ایک رات کے قیام کا خرچ 700 درہم (32 ہزار روپے)  ہے جبکہ پرتعیش کمرے یعنی سوئٹ میں ایک رات کا قیام 4 ہزار درہم (ایک لاکھ 82 ہزار روپے) سے بھی زائد ہے۔