ایف آئی اے نے خاتون کو بلیک کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے خاتون کو بلیک کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتار کرلیا

فیصل آباد : فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے لڑکی کو بلیک میل کرنے والے ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا۔

 ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم لڑکی کو بلیک میل کرکے رقم کا تقاضا کرتا تھا، ملزم کے 2 موبائل فونز سے نازیبا مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے لڑکی کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان نے لڑکی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دی تھی۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ لڑکی سے پیسے مانگے گئے لیکن مطالبہ پورا نہ ہونے پر بلیک میل کرنے کےلیے تصاویر وائرل کرنے کی دھمکی دی گئی۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔