وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ،15 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا 

PM Imran Khan, PTI,Speaker National Assembly,Cabinet Meeting,

اسلام آباد:وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اہم اجلاس کل ہو گا جس میںوفاقی کابینہ 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

نمائندہ نیونیوز کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہونے جا رہا ہے جس میں پاکستان ایکسپوسینٹرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔کابینہ ونڈ پاور منصوبہ کے لیے دو کرین ٹرک درآمد کرنے کی ون ٹائم پرمشن دے گی۔حکومتی کمرشل انٹرپرائزز کی فنانشل کارکردگی پیش کی جائے گی۔

اجلاس میں رویت ہلال سے متعلق قانون سازی بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے ،۔وزارت داخلہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی دورہ پاکستان سے متعلق بریفنگ دے گی۔وفاقی کابینہ نیشنل کونسل آف طب کے ممبران کی نامزدگی کی منظوری دی جائے گی۔پاکستان میڈیکل کمیشن کے ملازمین کے لیے رضاکارانہ سروس اسکیم اور گولڈن ہینڈ شیک اسکیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں او آئی بی انسٹیٹیوٹ کے چئیرمین کی عارضی تقرری کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں پر توثیق کی جائے گی۔کابینہ کمیٹی برائے ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹکس اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔پاکستان اور ازبکستان کے مابین مشترکہ سیکورٹی کمیشن کے قیام کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہیں ۔