مشترکہ مفادات کونسل نے بجلی پیداوار کے طویل مدتی پلان کی منظوری دیدی

مشترکہ مفادات کونسل نے بجلی پیداوار کے طویل مدتی پلان کی منظوری دیدی
کیپشن: مشترکہ مفادات کونسل نے بجلی پیداوار کے طویل مدتی پلان کی منظوری دیدی
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: مشترکہ مفادات کونسل نے بجلی کی پیداوار کے طویل مدتی پلان کی منظوری دے دی جبکہ طلب و رسد کی پروجیکشن دیکھ کربجلی پیداکی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا جس میں وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزرا نے شرکت کی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل نے بجلی کی پیداوار کے طویل مدتی پلان کی منظوری دے دی ہے، پلان کے تحت مستقبل میں طلب و رسد کی پروجیکشن دیکھ کربجلی پیداکی جائے گی۔

d2b3e128369a27d18e7e1800b413786e

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مستقبل میں مسابقتی بنیادوں پر سستے ایندھن سے بجلی پیدا کی جائے گی اور نئے پلان کی منظوری کے بعد مہنگی بجلی کی پیداوار کا خاتمہ ہوگا، اس سے مستقبل میں زیادہ کیپسٹی اور غیر شفاف انداز میں ٹھیکے دینے کا خاتمہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں ایسے پلان بناکرگردشی قرضے اور دیگرمسائل سے بچا جاسکتا تھا۔