یوم دفاع کی مرکزی تقریب ، شہباز شریف کی بھی شرکت

یوم دفاع کی مرکزی تقریب ، شہباز شریف کی بھی شرکت
سورس: فائل فوٹو

راولپنڈی: یوم دفاع کی مناسبت سے جنرل ہیڈ کوارٹرز( جی ایچ کیو )راولپنڈی میں یوم دفاع و شہدا کی شاندار مرکزی تقریب  ہوئی۔

نیو نیوز کے مطابق یوم دفاع و شہدا کی مرکزی اور پروقار تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وفاقی کابینہ اراکین اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف موجود تھے۔

تقریب میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہوئے۔

جی ایچ کیو میں منعقدہ تقریب میں افواج پاکستان کے شہداء کے لواحقین ، غازی، حاضر سروس اور ریٹائرڈ عسکری حکام اور جوان بھی موجود تھے۔

اس موقع پر نامور گلوکاروں نے پاک فوج اور شہدا سے متعلق نغمات پیش کیے ،تقریب میں مختلف ڈاکومنٹریز بھی دکھائی گئیں۔