ملک بھر میں آج یوم دفاع ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں آج یوم دفاع ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے

اسلام آباد: ملک بھر میں آج یوم دفاع قومی اور ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے اور علی الصبح وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی دی گئی۔ 
تفصیلات کے مطابق آج یوم دفاع ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے اور علی الصبح اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ 
مساجد میں فوج کے شہدا کیلئے قرآن خوانی اور ملکی استحکام کیلئے دعائیں مانگی گئیں جبکہ دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی عبادت گاہوں میں بھی دعائیہ تقریبات منعقد ہوئیں جبکہ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب بھی ہو گی۔ 
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جی ایچ کیو میں منعقد کی جانے والی 6 ستمبر کی تقریب منسوخ کر دی گئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں