پی ڈی ایم نے جو گڑھا عمران خان کے لئے کھودا تھا اس میں خود گر گئی: شیخ رشید

پی ڈی ایم نے جو گڑھا عمران خان کے لئے کھودا تھا اس میں خود گر گئی: شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے جو گڑھا عمران خان کیلئے کھودا تھا اس میں خود گر گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’ملک شدید سیاسی اور اعصابی تناﺅ کا شکار اور بند گلی میں داخل ہو گیا ہے۔ پی ڈی ایم نے جو گڑھا عمران خان کے لئے کھودا تھا اس میں خود گر گئی ہے۔ ڈالر 232 روپے کا، سیلاب، غذائی قحط اور وبائی امراض سر پر ہیں۔ چوروں نے صرف اپنے کیس ختم کرانے تھے، یہ سیکیورٹی میں فوٹو کھنچا سکتے ہیں، عوام میں نہیں جا سکتے۔‘ 

89f5a51217268eb4642afa2d229d1437

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ’15 کروڑ نوجوانوں کی جیب میں موبائل فون ہے۔ حکمرانوں کا غلط فیصلہ عوام کے غیض و غضب میں بدل سکتا ہے۔ لوگ زمینی حقائق سے واقف نہیں کیونکہ وہ عوام میں نہیں۔ عمران خان کی مقبولیت کے طوفان کو قید کرنا یا نااہل کرنا مہنگا پڑ سکتا ہے۔ اقتدار کے بھوکوں کے جمعہ بازار کی الیکشن میں تاخیر ان کو لے ڈوبے گی۔‘ 

7cfd13f5d52b759b48073a11ea8df7af

مصنف کے بارے میں