الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی جلسے کیلئے سرکاری مشینری کے استعمال کا نوٹس

الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی جلسے کیلئے سرکاری مشینری کے استعمال کا نوٹس

پشاور: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 31 پشاور میں ضمنی انتخاب سے قبل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جلسے کیلئے سرکاری مشینری کے استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو7 ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم میں کسی امیدوار کیلئے سرکاری وسائل کا استعمال نہیں کیا جاسکتا۔
واضح رہے کہ پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کی تیاریوں کیلئے سرکاری مشینری کے استعمال کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی کرین کے ذریعے پی ٹی آئی کے جھنڈے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں