ڈالر کی اونچی اڑان نے مہنگائی کا طوفان برپا کردیا

ڈالر کی اونچی اڑان نے مہنگائی کا طوفان برپا کردیا

کراچی: انٹر بینک  میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ جاری ہے ۔ ڈالر کی قدر میں اضافے سے روپے کی قیمت کم ہوتی جارہی ہے جسکی وجہ سے مہنگائی کا طوفان آگیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 1.56 روپے اضافہ ہوا۔ جس کے بعد ڈالر 221.42 روپے کا ہو گیا ۔

واضح رہے 16 اگست سے اب تک انٹر بینک میں ڈالر 7 روپے 52 پیسے مہنگا ہو چکا ہے ،16 اگست کو انٹر بینک میں ڈالر 213.90 پیسے پر تھا ۔اوپن مارکیٹ میں بھی  ڈالر 3 روپے مہنگا ہونے کے بعد 233 روپے میں فروخت ہو رہاہے ۔