انجیکشن کے خوف سے کورونا ویکسی نیشن نہ کروانے والوں کیلئے خوشخبری

انجیکشن کے خوف سے کورونا ویکسی نیشن نہ کروانے والوں کیلئے خوشخبری

تیانجن :چین کی کمپنی کینسینا بائیولوجکس انکارپوریشن  نے ایسی ویکسین تیار کی ہے جو  انجیکشن کی بجائے ناک کے زریعے جسم میں داخل کی جائے گی۔  کووِڈ 19 کی اس ویکسین کو  اپنی طرز کی دنیا کی پہلی ویکسین ہونے کا درجہ ملا ہے.

ویکسی نیشن سازکمپنی  کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے چین کی نیشنل میڈیکل پروڈکٹس ایڈمنسٹریشن کے سربراہ کین سینو نے کہا کہ کینسینا کی Ad5-nCoV کو بوسٹر ویکسین کے طور پر ہنگامی استعمال کے لیے منظور  کیا گیا ہے ۔یہ ویکسین کینسینا کی ون شاٹ کووڈ۔19 ویکسین کا نیا ورژن ہے۔

 ویکسین فروری 2021 میں متعارف کروائی گئی تھی اور اسے  چین، میکسیکو، پاکستان، ملائیشیا اور ہنگری میں استعمال کیا جا چکا ہے۔

کین سینو  کا کہنا ہے کہ  ناک سے لی جانے والی ویکسین صحت کیلئے فائدہ مند ہے یہ  ویکسین امیونٹی کو متحرک کر سکتی ہے اور انٹرا مسکیولر انجیکشن کے بغیر وائرس سے تحفظ فرہم کرتی ہے ۔