روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں سرمایہ کاری 4.9 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں سرمایہ کاری 4.9 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سورس: File

کراچی : روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں اگست کے اختتام تک سرمایہ کاری کا حجم 4.981 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔  اگست کے مہینے میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 18 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

اگست کے مہینے میں 15 ہزار سے زائد کے نئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولے گئے جس کے بعد اکاؤنٹس کی مجموعی تعداد ساڑھے چار لاکھ سے اوپر ہو گئی۔

ان اکاؤنٹس میں نیا پاکستان سرٹیفیکٹس کے ذریعے روایتی چینل کے ذریعے 1.66 ارب ڈالر، اسلامک چینل میں 1.5 ارب ڈالر اور سٹاک مارکیٹ میں چار کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔

مصنف کے بارے میں