ایشیا کپ : بھارت کا سری لنکا کو فتح کے لیے 174 رنز کا ہدف 

ایشیا کپ : بھارت کا سری لنکا کو فتح کے لیے 174 رنز کا ہدف 
سورس: Twitter

دبئی : ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے سری لنکا کو فتح کے لیے 174 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ 

دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا کے کپتان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔ 

بھارت کی طرف سے کپتان روہت شرما نے 42 ، سوریا کمار یادیو نے 34 اور پانڈیا و پانٹ نے 17، 17 رنز کی اننگز کھیلی ۔ دلشان مادوشنکا نے تین ،کروناتنے اور داسون شنکا نے دو دو جبکہ مہیش ٹھیک شانا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

مصنف کے بارے میں