مسجد الحرام میں بچوں کو لانے کے حوالے سے قوانین جاری

مسجد الحرام میں بچوں کو لانے کے حوالے سے قوانین جاری

 ریاض :سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں بچوں کو لانے کے حوالے سے قوائد و ضوابط جاری کرد یئے ۔

 سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق  حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کو  مسجد الحرام  کی اہمیت بتانا اور  اس کا احترام کروانا والدین کی ذمہ داری ہے۔

حکام  کا مزید کہنا ہے کہ مسجد الحرام پہنچنے سے پہلے والدین بچوں کو نفسیاتی طور پر تیار کریں اور انہیں مسجد الحرام کےتقدس سے آگاہ کریں۔ مسجدمیں کھیل کود یا دوسروں کو پریشان کرنا منع ہے اور خاموشی سے حج اور عمر ہ کے  مناسک کی ادائیگی کی جاتی ہے۔


 اس کے علاوہ یہ بھی بچوں کو  مسجد الحرام کی تمام چیزوں کا احترام بھی سکھایا جائے۔ اسی طرح صفائی کا اہتمام کروایا جائے ۔  والدین دوران نماز بچوں کو ساتھ رکھیں اور انکی  نگرانی بھی کریں .