معروف بالی ووڈ ہدایتکار کی ملازمہ سے زیادتی کی کوشش

ممبئی:بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ”کوئین“ کی ہدایتکاری کے فرائض سر انجام دینے والے ڈائریکٹر وکاس بہل پر پروڈکشن ہاو¿س میں کام کرنے والی ملازمہ نے زیادتی کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے،

معروف بالی ووڈ ہدایتکار کی ملازمہ سے زیادتی کی کوشش

ممبئی:بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ”کوئین“ کی ہدایتکاری کے فرائض سر انجام دینے والے ڈائریکٹر وکاس بہل پر پروڈکشن ہاوس میں کام کرنے والی ملازمہ نے زیادتی کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے،
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے قومی ایوارڈ یافتہ فلم ”کوئین“ کے ہدایتکار وکاس بہل کیخلاف خاتون کی جانب سے کمپنی کے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ میں درخواست جمع کرائی گئی ہے جس کے مطابق بھارتی شہر گووا میں شوٹنگ کے دوران ہدایتکار وکاس بہل نے ان کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی تھی۔
خاتون کی جانب سے درخواست کے بعد فینٹم پروڈکشن ہاو¿س نے معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنادی اور پروڈکشن ہاوس نے وکاس بہل کو بھی نکال باہر کردیا ہے جب کہ ہدایتکار نے اپنے اوپر لگے الزامات کی تردید کرتے ہوئے خود کو بے گناہ قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ وکاس بہل نے ”چلڑپارٹی“، نیشنل ایوارڈ یافتہ فلم”کوئین“ اور شاہد کپور کی فلم”شاندار“ میں ہدایتکاری کے فرائض سر انجام دیئے ہیں۔