امریکا نے شام پر 60ٹام ہاک میزائل داغ دیئے

امریکا نے شام پر 60ٹام ہاک میزائل داغ دیئے

شام: ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد امریکا نے شام کے خلاف پہلی کارروائی کی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی فورسز نے شام کے مختلف علاقوں میں 60ٹام ہاک میزائل داغے ہیں۔

حملہ شام کی سرکاری فوج کی جانب سے ادلیب پرمبینہ کیمیائی حملے کے بعد کیا گیا۔

امریکا نے شام میں ایک ایئربیس پر کروز میزائلوں سے حملہ کیا ہے، اس ایئربیس سے مخالفین اور دہشت گردوں کے خلاف حملے کیے جاتے تھے۔

امریکی حکام کے مطابق حملہ شام میں مبینہ کیمیائی حملے کے بعد کیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے شام کے خلاف فوجی کارروائی کا الٹی میٹم دیا تھا۔