کینیڈین جوڑے نے زندگی میں تین بار لاٹری جیتنے کا منفرد ریکارڈ قائم کر دیا

کینیڈین جوڑے نے زندگی میں تین بار لاٹری جیتنے کا منفرد ریکارڈ قائم کر دیا

اوٹاوا:  کینیڈین جوڑے  نے زندگی میں ایک نہیں ، دو نہیں بلکہ تین بار لاٹری کا ٹکٹ جیت لیا ۔تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں ایک جوڑا ایسا بھی ہے جس کی تیسری مرتبہ لاکھوں ڈالر کی لاٹری نکل آئی جس کے بعد ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا، باربارا اور ڈگلاس فنک نامی جوڑے کی 82 لاکھ کینیڈین ڈالر کی لاٹری نکلی ہے جس کے بعد ان کا کہنا ہے کہ یہ رقم نئے گھر کی خریداری اور بچوں پر خرچ کی جائے گی۔

لاٹری جیتنے والی مسز فنک نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ جب انہیں لاٹری جیتنے سے متعلق بتایا گیا تو وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور انہوں نے فوری طور پر اپنے شوہر باربارا کو فون کیا لیکن انہوں نے فون نہ اٹھایا جس کے بعد بار بار فون ملانے پر آخر کار باربارا نے فون اٹھایا تو وہ صرف یہ کہہ سکیں کہ “میں نے پھر کر دکھایا”۔

1989 میں مسز فنک کی پہلی مرتبہ قسمت اس وقت جاگی جب ان کے پاس لاٹری کے 6 ہندسوں پر مشتمل نمبر لوٹو لاٹری کی فہرست میں آیا اور انہیں ایک لاکھ 28 ہزار کینیڈین ڈالر کا انعام دیا گیا جس کے بعد خوش قسمت جوڑے کی 2010 میں ایک مرتبہ پھر قسمت جاگی اور ایک لاکھ کینیڈین ڈالر کا قرعہ پھر نکل آیا۔