پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کا پہلا دنگل آج گیانا میں سجے گا۔

پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کا پہلا دنگل آج گیانا میں سجے گا۔

گیانا: پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز۔عالمی کپ میں جگہ بنانے کے لیے دونوں ٹیموں کے لیے اہم قرار
ویسٹ انڈیز کے سکواڈ کے بڑے نام کرس گیل، سنیل نارائن، لینڈل سمنز، کارلوس بریتھ ویٹ، ڈیرن براوو، ڈیرن سیمی اور کیرون پولارڈ جیسے کھلاڑی انڈین پریمیئر لیگ میں مصروف ہیں جس کا فائدہ پاکستانی ٹیم کو پہنچ سکتاہے ۔

میزبان ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی میں 91 رنز کے اننگز میکر ایون لوئس کے علاوہ کیرون پولارڈ ، پیٹ کیومینز اور جیسن ہولڈر سے امیدیں وابستہ ہیں۔پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے گیانا ون ڈے میچ میں بیٹسمین محمد حفیظ اور فاسٹ بولر محمد عامر کو شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
سرفرازالیون کے پاس سیریز جیت کر عالمی کپ 2019 میں رسائی کا سنہری موقع ہے۔ آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان نواسی(89) پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر ۔جبکہ کالی آندھی چوراسی پوائنٹس کے ساتھ نویں پوزیشن پر موجود کھڑی ہے ۔

واضح رہے ورلڈ کپ میں صرف صف اول کی آٹھ ٹیمیں براہ راست رسائی حاصل کریں گی ۔