چترال میں بکریوں پر دفعہ144نافذ،چرواہا شدید مشکلات کا شکار

چترال میں بکریوں پر دفعہ144نافذ،چرواہا شدید مشکلات کا شکار

چترال:ڈپٹی کمشنر نے چترال کے ایک چرواہے کی  بکریوں پر دفعہ 144 عائد کرتے ہوئے بکریوں کو چراہ گاہ تک لے جانے پرپابندی عائد کردی ہے جس کی وجہ سے اس کے جانوار بھوکے مررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چترال کے علاقے سینگور (گان کورینی) سے تعلق رکھنے والے نور رحمان ولد عبداللہ کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر چترال نے ان کے بکریوں کو زیر دفعہ 144 گھر میں بند کر رکھنےکا حکم صادر کیا ہے اور ان کو چراہ گاہ تک لے جانے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے‘ جس کی وجہ سے یہ بے زبان مخلوق بھوک و پیاس سے مررہے ہیں۔