سعودی خواتین نے ڈرائیونگ کی اجازت کے لیے خاموش مہم کا آغاز کر دیا

سعودی خواتین نے ڈرائیونگ کی اجازت کے لیے خاموش مہم کا آغاز کر دیا

ریاض: سعودی خواتین نے ڈرائیونگ کی اجازت کے لیے خاموش مہم کا آغاز کر دیاہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی خواتین خاموشی سے سڑکوں پر چلتی ہیں اور اس دوران اپنی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہی ہیں۔ اس منفرد احتجاج کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر خاصی مقبولیت حاصل کرلی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب دنیا کا واحد ملک ہے جہاں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت نہیں۔ یہ پابندی 1957ءمیں عائد کی گئی اور اگرچہ اس کے خلاف کئی بار آواز اٹھائی گئی لیکن تاحال یہ پابندی برقرار ہے۔

اس پابندی کے خلاف خواتین کے خاموش احتجاج کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ #resistancebywalking کے زریعے خوب پھیل رہی ہے