انٹرنیشنل امپائر علیم ڈار بھی سپاٹ فکسنگ سکینڈل پر بول پڑے

انٹرنیشنل امپائر علیم ڈار بھی سپاٹ فکسنگ سکینڈل پر بول پڑے

لاہور:ٹیسٹ کرکٹ امپائر علیم ڈار بھی سپاٹ فکسنگ سکینڈل پر بول پڑے ہیں ۔مایہ ناز انٹرنیشنل امپائر علیم ڈار کا کہنا تھا کہ فکسنگ میں ملوث کھلاڑی ملک کی بدنامی کا باعث بنے۔کرکٹرز تعلیم یافتہ نہیں ہیں اس لئے ضابطہ اخلاق سے آگاہ کیا جانا چاہیے۔ چیمپئنز ٹرافی میں امپائرنگ کروں گا اور ورلڈ کپ پر فوکس ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انٹرنیشنل امپائر علیم ڈار نے کہا کہ کرکٹرز تعلیم یافتہ نہیں ہیں اس لئے ضابطہ اخلاق سے آگاہ کیا جانا چاہیے جو کہ اردو میں ہو اور سپاٹ فکسنگ کو روکنے کیلئے کھلاڑیوں کو خاص تربیت دی جائے۔انہوں نے کہا کہ فکسرز کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے،ٹریننگ کے ساتھ کھلاڑیوں کو تعلیم دینا بھی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مصباح الحق کی پاکستان کرکٹ کیلئے بہت خدمات ہیں۔امپائر علیم ڈار کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں امپائرنگ کروں گا اور ورلڈ کپ پر فوکس ہے۔