شام پرامریکی حملہ،روس کا سلامتی کونسل اجلاس بلانے کامطالبہ

 شام پرامریکی حملہ،روس کا سلامتی کونسل اجلاس بلانے کامطالبہ

ماسکو:شام پر امریکی کارروائی کے بعد روس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ روسی میڈیا کے مطابق روس شام میں امریکا کے ساتھ تعاون بھی روک سکتا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب نے شام میں امریکی فضائی کارروائی کی مکمل حمایت کردی۔روسی خبر ایجنسی کے مطابق روس کے ارکان پارلیمنٹ نے شام میں امریکی فضائی کارروائی کو سیاسی دہرا معیار قرار دیدیا ہے۔

روسی دفاعی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ شام میں امریکی فضائی حملہ دہشت گردی کے خلاف مقابلے کی کوششوں کو کمزور کرسکتا ہے ۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے شام میں امریکی فضائی کارروائی پر مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے۔

جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ فضائی کارروائی کے ذریعے امریکا کے شام کو دیئے گئے واضح پیغام کی حمایت کرتے ہیں۔دوسری جانب ایران نے بھی شام میں امریکی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔