بالی ووڈ اداکاروں کی ایسی فلمیں جو ان کی موت کے بعد مکمل ہوئیں

بالی ووڈ اداکاروں کی ایسی فلمیں جو ان کی موت کے بعد مکمل ہوئیں

ممبئی:کسی بھی فلم کی کامیابی میں یقینا اداکار کا ہاتھ بھی شامل ہوتا ہے لیکن اگر فلم مکمل ہی نہ ہوئی ہو اور کسی اداکار کی موت واقع ہوجائے تو بات کہیں اور نکل جاتی ہے ۔لیکن ایسا ہوتا ضرور ہے اور اس کے باوجود وہ فلمیں کامیاب بھی ہوئی ہیں۔ہم یہاں ایسی ہی چند فلموں کا ذکر کریں گے۔
حنا


بالی ووڈ کی اس فلم کے ڈائریکٹر کا دمہ کے باعث انتقال ہو گیا اور اس کے بعد راج کپور کے بیٹے رندھیر کپور کی ہدایت میں بنی اور پھر ریلیز ہوئی ۔
پروفیسر کی پڑوسن 

فلم کے ہیرو سنجیو کمار کا انتقال فلم کی شوٹنگ کے دوران ہو گیا تھا چونکہ فلم کی شوٹنگ سنجیو کے ساتھ 75فیصد مکمل ہوچکی تھی اس لیے فلم کے سکرپٹ کو تبدیل کرانا پڑا اور سنجیو کی آواز سدیش بھوسلے سے ڈب کرائی گئی ۔
گرودیو

ونود مہرا کی یہ فلم 1993میں ریلیز ہونا تھی لیکن فلم کی ریلیز سے تین سال پہلے ہی ونود کی موت واقع ہو گئی اور یہ فلم پھر ان کی موت کے بعد ریلیز ہوئی ۔
لاڈلا 

سری دیوی سے پہلے اس فلم میں دیویا بھارتی بطور ہیروئن کام کر رہی تھیں لیکن دیوی کی موت کے بعد اس فلم کا مرکزی کردار سری کو دیا گیا۔
ریاست


اسی طرح فلم ریاست راجیش کھنہ کے مرنے کے بعد ریلیز ہوئی ۔فلم 2012میں راجیش کی موت کے دو سال بعد ریلیز ہوئی۔