اسرائیل کے لیے جاسوسی پرحماس نے تین فلسطینیوں کو پھانسی دے دی

اسرائیل کے لیے جاسوسی پرحماس نے تین فلسطینیوں کو پھانسی دے دی

تل ابیب :غزہ میں حماس نے تین افراد کو سزائے موت دے دی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حماس ذرائع نے بتایا کہ یہ فلسطینی اسرائیل کے لیے کام کرتے تھے۔ ان پر شبہ تھا کہ گزشتہ ماہ حماس کے ایک اہم کمانڈر کی ہلاکت میں بھی ان کا ہاتھ تھا۔

حماس نے بتایا کہ ان تینوں کو ایک تھانے کے احاطے میں پھانسی دی گئی اور اس موقع پر اس تنظیم کے کئی دیگر رہنما اور سرکاری اہلکار بھی موجود تھے۔ اسرائیل کو خفیہ معلومات پہچانے کے الزام میں ان تینوں کو گزشتہ برس ہی سزائے موت کا حکم سنایا گیا تھا۔