جانئیے زندگی بھر نہ بولنے والی فلم کو نسی ہے؟

جانئیے زندگی بھر نہ بولنے والی فلم کو نسی ہے؟

جانئیے زندگی بھر نہ بولنے والی فلم کو نسی ہے؟

ہالی ووڈ: پلپ فکشن (Pulp Fiction)، دی شاشنگ ریڈیمپشن اور فورسٹ گمپ آگے پیچھے ریلیز ہوئیں اور اپنے مختلف موضوعات کی بناءپر لوگوں کو پسند بھی آئیں۔گر ان تینوں کے درمیان اصل مقابلہ آسکر ایوارڈز کے موقع پر ہوا اور وہاں بازی فورسٹ گمپ نے اپنے نام کی جس کی کسی کو توقع نہیں تھی۔

درحقیقت یہ کامیڈی ڈراما فلم لوگوں کو اتنی بھائی تھی کہ اب تک اس کا جادو ختم نہیں ہوسکا ہے اور یہ ہر دور کی بہترین فلموں میں سے ایک قرار دی جاتی ہے۔

اس ہفتے اگر کوئی فلم دیکھنے کا ارادہ ہے تو یہ بہترین ثابت ہوسکتی ہے، جسے رابرٹ زیمیکس نے ڈائریکٹ کیا جبکہ ٹام ہینکس نے مرکزی کردار ادا کیا، جس کی ٹیگ لائن ہی یہ ہے : زندگی بھر یاد رہنے والی کہانی۔

یہ کہانی فوریسٹ گمپ نامی شخص کے گرد گھومتی ہے جو فلم کے آغاز پر ایک بس اسٹاپ پر سوٹ کیس کے ساتھ بیٹھا ہوتا ہے جہاں اس کی گفتگو ایک اجنبی سے ہوتی ہے اور وہ اپنے بچپن کی یادوں کو دہراتا ہے۔

فلم کا مرکزی کردار کچھ زیادہ ذہین تو نہیں ہوتا مگر حادثاتی طور پر متعدد تاریخی لمحات کو جنم دینے کا باعث ضرور بن جاتا ہے جسے اس کی ماں زندگی گزارنے کا طریقہ سیکھاتی ہے اور اپنی قسمت کا فیصلہ خود چننے کے لیے چھوڑ دیتی ہے۔

وہ فوج میں جاکر ویت نام کی جنگ کا حصہ بنتا ہے اور میڈلز جیتا ہے، صدر سے کئی بار ملتا ہے اور بھی بہت کچھ کرتا ہے مگر اسے ہمیشہ صرف اپنی بچپن کی محبت کا خیال رہتا ہے جس کی ذاتی زندگی کچھ زیادہ اچھی نہیں ہوتی۔

یہی وجہ ہے کہ اسے بہترین فلم، ڈائریکٹر، اداکار، اڈاپٹڈ اسکرین، ویژول ایفیکٹس اور فلم ایڈیٹنگ کے آسکر ایوارڈز سے نوازا گیا تھا۔