آئی جی سندھ کے معاملے پر عدالتی فیصلہ تسلیم کریں گے: مراد علی شاہ

 آئی جی سندھ کے معاملے پر عدالتی فیصلہ تسلیم کریں گے: مراد علی شاہ

 کراچی: مراد علی شاہ نے ن لیگ ،متحدہ پاکستان اور جماعت اسلامی پر لفظی گولہ باری کر دی۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ بولے کہ پاناما فیصلہ سپریم کورٹ نے محفوظ کیا۔ ن لیگ فیصلے سے قبل حواس باختہ ہو گئی۔ ،ادھر شہر میں توکچھ نیا چل رہا ہے، کوئی وائٹ پیپر نکال رہا تو کسی نے دھرنا دے دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کی تبدیلی کیلئے وفاق کو طریقہ کار کے مطابق خط لکھا ہے یہ معاملہ جلد منطقی انجام کو پہنچے گا۔ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات میں کراچی مخالفین کے ہاتھ سے نکل جائے گا۔ شہر کے تمام مسائل حل کر کے دم لوں گا۔