پاکستان میں فلم دنگل پر پابندی ختم نہ کرنے کا فیصلہ

فلم دنگل پر پاکستان پرپابندی عائد کر دی گئی

 پاکستان میں فلم دنگل پر پابندی ختم نہ کرنے کا فیصلہ

ممبئی: بالی ووڈ فلم دنگل پاکستان میں ریلیز نہیں ہوگی۔ پاکستان میں بھارتی فلموں کی دوبارہ نمائش شروع ہونے کے بعد توقع کی جارہی تھی کہ عامر خان کی یہ بلاک بسٹر فلم یہاں ریلیز کی جائے گی۔

مگر عامر خان نے پاکستان میں اس فلم کو ریلیز کرنے سے انکار کردیا جس کی وجہ پاکستانی سنسر بورڈ کی جانب سے فلم کے دو مناظر کو کٹ کرنے کا مطالبہ تھا۔

اس فلم کے اختتام پر یہ دونوں مناظر موجود ہیں جن میں ایک میں بھارتی ترنگے کو دکھایا گیا جبکہ دوسرے میں بھارتی قومی ترانہ پس منظر میں چل رہا ہے اور پاکستان سنسر بورڈ نے کہا تھا کہ ملک میں اس کی ریلیز سے قبل ان سینز کو ایڈٹ کیا جائے۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا  یہ ایک سوانح حیات ہے جس میں براہ راست یا بلاواسطہ بھی پاکستان کا کوئی حوالہ نہیں، فلم میں بھارتی قومی جذبات کو اجاگر کیا گیا ہے، تو پھر ان مناظر کو کیوں کٹ کیا جائے؟عامر خان اس فلم کے پروڈیوسر بھی تھے اور اس نے بھارتی باکس آفس پر 385 کروڑ روپے کمائے تھے۔

اس سے قبل پاکستانی سنسر بورڈ نے شاہ رخ خان کی فلم رئیس کو 'غیرموزوں' قرار دے کر پاکستان میں ریلیز کرنے سے انکار کیا تھا۔