اداکارجیتندرآج اپنی 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

اداکارجیتندرآج اپنی 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

 اداکارجیتندرآج اپنی 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

ممبئی: بالی ووڈپر راج کرنے والے اداکارجیتندرآج اپنی 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔بالی ووڈ نگری میں قدم 1959میں فلم 'نورنگ سے رکھا اورسری دیوی ، جیا پرادا ، ہیما مالنی اور ریکھا کے ساتھ مقبول فلمیں کیں ۔ فنی خدمات کے بدلے انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ، دادا صاحب پھالکے سمیت متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا ۔

اداکار جیتندر نے بالی ووڈ میں ڈانسنگ ہیرو کے امیج کو ایک نئے انداز سے روشناس کروایا ، انہوں نے ایکشن ہیروز کے درمیان اپنے ڈانسنگ ہیرو کے امیج کو اس انداز سے لوگوں کے سامنے پیش کیا کہ لوگ دیکھ کر عش عش کر اٹھے ۔

یوں تو انہوں نے بالی ووڈ کی تمام مقبول ہیروئنز کے ساتھ کام کیا لیکن ان کی جوڑی اداکارہ سری دیوی کے ساتھ انتہائی پسند کی گئی ۔ان دونوں کی فلم '’تحفہ‘ 'بالی ووڈ کی چند کامیاب اور منفرد انداز کی فلموں میں شمار کی جاتی ہے ۔

جیتندر 1970 کی دہائی میں کام کرنے والے تمام ہیروز میں اپنے لباس ، رقص کے انداز اور ڈائیلاگ ڈلیوری کی وجہ سے مشہور تھے ۔جذباتی ، رومانوی اور رقص سے بھرپور اداکاری میں کوئی ان کا ثانی نہیں تھا ۔