سہون دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، سندھ پولیس نے بڑا اعلان کر دیا

کراچی : سندھ پولیس نے سہون دھماکے میں ملوث سہولت کاروں کی اطلاع دینے پر 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنااللہ عباسی نے کہا ہے کہ سہون دھماکے میں ملوث حملہ آور اور اس کے سہولت کاروں کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ہوئی ہے۔

سہون دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، سندھ پولیس نے بڑا اعلان کر دیا

کراچی : سندھ پولیس نے سہون دھماکے میں ملوث سہولت کاروں کی اطلاع دینے پر 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا۔
ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کا سہون دھماکے کی تحقیقات سے متعلق پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ دربار لعل شہباز قلندر کے اندرون اور احاطے میں لگے 38 کیمروں کی مدد سے عکس بند کی گئیں 16 فروری اور اس سے قبل کی ویڈیوز کو بغور دیکھا جس میں پتہ چلا کہ خودکش بمباراور اس کے 2 ساتھی ساتھ ساتھ ہیں جب کہ خودکش حملہ آور اور سہولت کار15فروری کو ایک گھنٹا مزارمیں رہے اور مزار کی ریکی کی۔
ثنااللہ عباسی کا کہنا تھا کہ حملے میں ملوث خودکش بمبار کے 2 سہولت کاروں نےمزار کی تصاویربھی لیں، جب کہ باریکی سے دیکھنے پرپتا لگا کہ وقوعہ کے روز حملہ آور نےخودکش جیکٹ پہنی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے تمام شواہد جمع کیے اور سی سی ٹی وی وڈیو سے لی گئی تصاویرکو شناخت کے لیے نادرا بھیجا جاچکا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ شناخت میں مدد کرنے والے کو 50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا شناخت سے متعلق اطلاع 99203438-021 پردی جاسکتی ہے جب کہ رینجرز ہیلپ لائن 1101پر بھی اطلاع دی جاسکتی ہے شناخت کرنے والے شخص کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔