قومی بینک کا ٹرینوں میں اے ٹی ایم نصب کرنیکا اعلان

لاہور: نیشنل بینک آف پاکستان نے ٹرینوں میں اے ٹی ایم مشین لگانے کا فیصلہ کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک کے سربراہ سعید احمد نے جمعے کے روز وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق سے ملاقات کی جس میں انہوں نے ٹرینوں میں اے ٹی ایم مشینیں لگانے کی پیشکش کی۔ جس کے بعد وفاقی وزیرریلوے نے سیکرٹری ریلوے کو فریم ورک پر کام شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

پاکستان ریلوے اور نیشنل بینک کے درمیان معاہدہ رواں ماہ کے آخری ہقتے تک متوقع ہے جس کے مطابق منصوبے کے پہلے مرحلے میں 19 ایکسپریس ٹرینوں میں اے ٹی ایم مشینز نصب کی جائیں گی جب کہ ریلوے اسٹیشنز پر بھی اے ٹی ایم مشینوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔