پانامہ لیکس کے فیصلہ میں تاخیر سے قوم میں بے چینی پیدا ہورہی ہے ،لیاقت بلوچ

پانامہ لیکس کے فیصلہ میں تاخیر سے قوم میں بے چینی پیدا ہورہی ہے ،لیاقت بلوچ

وہاڑی: جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے فیصلہ میں تاخیر سے قوم میں بے چینی پیدا ہورہی ہے کیونکہ پوری قوم کی نظریں اس وقت سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں. پانامہ فیصلہ سے آئندہ کی سیاست کا تعین ہوگا اور جلد فیصلہ آنے سے عدالت عالیہ کے وقار میں مزید اضافہ ہوگا.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع اسلامیہ جدیدہ میں ختم بخاری شریف کے بعد جماعت اسلامی کے ضلعی دفتر وہاڑی فیصل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر ڈویژنل امیر راؤ ظفر اقبال ، صوبائی نائب امیر جاوید قصوری، ضلعی امیر حاجی طفیل وڑائچ، پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے نائب صدر چوہدری طاہر انور واہلہ، قیم ضلع وہاڑی عبدالخالق شاکر ، راؤ خلیل احمد بھی موجود تھے.

لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ کرپٹ مافیا اور دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ ملک وقوم کے لئے خطرناک ہے, حساس اداروں کی اطلاع کے باوجود لاہور میں پے در پے دہشت گردی کے واقعات اور ان میں پاک فوج اور پنجاب پولیس کے جوانوں اور افسران کی شہادت انتہائی افسوس ناک ہے. اس سے ثابت ہوتا ہے کہ انتظامی سطح پر اس کا سد باب نہیں ہورہا۔  پنجاب حکومت ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے موثر منصوبہ بندی کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ ایسے واقعات کو روکنے کے لئے منصوبہ سازی کرے۔

مصنف کے بارے میں