دلچسپ فلم "کنجورنگ " ایک نئے انداز میں پیش

دلچسپ فلم (the conjuring)ایک نئے انداز میں پیش

دلچسپ فلم

ہالی ووڈ:جیسا آپ کو علم ہوگا کہ کنجورنگ سیریز مین دکھائی جانے والی کہانی ا ایک اور لورین وارن کے ماورائی کیسز پر مبنی ہیں اور جیرالڈ بریٹل نامی مصنف نے 1980 میں ان پر ایک ناول The Demonologist  تحریر کیا تھا۔

اس کا دعویٰ ہے کہ اس نے ایڈ اور لورین سے ایک خصوصی معاہدہ کیا تھا کہ وہ اس کی کتاب پر مبنی کام کسی کے حوالے نہیں کریں گے۔

مگر 1997 میں وارنر برادرز نے ایڈ اور لورین وارنز سے ان کے کیس فائلز پر فلمیں بنانے کا معاہدہ کیا اور دی کنجورنگ، دی کنجورنگ ٹو اور اینا بیل تیار کرکے ریلیز کی گئیں جبکہ اینابیل ٹو رواں سال ریلیز ہورہی ہے۔

اب جیرالڈ بریٹل کا کہنا ہے کہ یہ ایڈ اور لورین سے اس کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے تاہم وارنر برادرز کا موقف ہے کہ یہ فلمیں مصنف کے ناول پر نہیں بلکہ ' تاریخی حقائق' پر مشتمل ہیں۔

اس بات پر جیرالڈ بریٹل اور ان کی قانونی ٹیم کو موقع ملا ہے کہ وہ ہولی وڈ اسٹوڈیو کو مقدمے میں شکست دے سکیں اور ان کا کہنا ہے کہ ان فائلز میں کچھ بھی حقیقت نہیں، کیونکہ بھوت اور چڑیلیں حقیقت میں ہوتی ہی نہیں، جبکہ نہ ہی گڑیا لوگوں کو قتل کرتی ہے۔اب یہ مقدمہ عدالت میں دائر کیا جاچکا ہے جس پر اسٹوڈیو نے فی الحال کوئی جواب جمع نہیں کرایا۔