کیلا غذا ئی خوبیوں کے اعتبار سے قیمتی پھل قرار

کیلا غذا ئی خوبیوں کے اعتبار سے قیمتی پھل قرار

لاہور: کیلا ایک سدا بہار پھل ہے جو ہر موسم میں دستیاب ہوتا ہے ، کےلے میں انسانی صحت کے لئے صحت بخش غذائی اجزاءکی کثیر مقدار پائی جاتی ہے۔ ماہرین صحت نے کیلوں انسانی صحت کے لئے انتہائی صحت بخش قرار دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ اور پنجاب کے کیلے غذائیت اور لذت کے اعتبار کے حوالے سے دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں ، کیلا جسمانی صحت اور خوبصورتی کی حفاظت و نگہداشت کے حوالے سے ایک کرشماتی پھل کا درجہ رکھتا ہے۔ ساحلی علاقوں میں آباد لوگ بالخصوص خواتین اپنی جلد کی حفاظت سمیت جلد کے مردہ خلیات کی صفائی نیز جلد کی چمک و رعنائی کے لئے کیلے کا استعمال کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیلے میں کثیر تعداد میں آئرن یعنی فولاد بھی پایا جاتا ہے۔
علاوہ ازیں پروٹین اور قدرتی چکنائی سے بھرپور ہونے کی وجہ سے کےلا ہر قسم کی جلد کی حفاظت کے لئے موزوں ثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیلا غذائی خوبیوں کی وجہ سے ایک بہترین پھل ہے جسے بیوٹی ایڈ کے طور پر پیش کیا جا سکتا ہے۔