بھارت اسرائیل سے دو ارب ڈالر کے ہتھیار خریدے گا

بھارت اسرائیل سے دو ارب ڈالر کے ہتھیار خریدے گا

نیو دہلی: بھارت اور اسرائیل کے درمیان دو ارب ڈالر مالیت کے ہتھیاروں اور دفاعی ٹیکنالوجی کی خرید کا بہت بڑا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یہ سمجھوتہ اسرائیل کی دفاعی برآمدات کی صنعت کے لیے آج تک کا سب سے بڑا دفاعی تجارتی معاہدہ ہے۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق اسرائیل کی ریاستی ملکیت میں کام کرنے والی اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کمپنی بھارت کو ایک انتہائی جدید میزائل ڈیفنس سسٹم مہیا کرے گی۔

جس میں زمین سے فضا میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے علاوہ ان کے لانچرز اور متعلقہ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی بھی شامل ہوں گے۔

مصنف کے بارے میں