پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 309 رنز کا ہدف دیدیا

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 309 رنز کا ہدف دیدیا

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 309 رنز کا ہدف دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری ایک روزہ میچز میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی  لیکن پاکستانی بلے بازوں نے اپنی عمدہ بیٹنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز کا فیصلہ غلط ثابت کر دیا۔

تصیلات کے مطابق شاہینوں نے بیٹنگ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا ،پہلے بلے باز کامران اکمل نے 47 اور احمد شہزاد نے 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔تیسرے نمبر پر آنے والے بابر اعظم 13رنز بنا کر پویلیئن لوٹ گئے۔محمد حفیظ 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 88 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر سر فہرست رہے جبکہ شعیب ملک نصف سنچری کرنے کے بعد چھکا لگاتے ہوئے 53 رنز پر ہولڈر کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔