سویڈن میں دہشتگردانہ حملہ، نامعلوم شخص نے ٹرک سے کئی افراد کچل ڈالے

سویڈن میں دہشتگردانہ حملہ، نامعلوم شخص نے ٹرک سے کئی افراد کچل ڈالے

اسٹاک ہوم:  سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کے مرکزی علاقے میں ایک ٹرک متعدد لوگوں کو روندتا ہوا ایک ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں جا گھسا۔ پولیس نے متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

اس واقعے کے فوراً بعد لوگ خوف و ہراس کا شکار ہو کر افراتفری میں وہاں سے بھاگ نکلے۔ سویڈن کے انٹیلیجنس ذرائع نے اسے ایک دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ہے۔

سویڈش پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹرک کا ڈرائیور ہجوم میں غائب ہو گیا تھا اور اسے اب تک تلاش نہیں کیا جا سکا۔

مصنف کے بارے میں